نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کے کرناٹک میں بھارت جوڑا یاترا میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یاترا کو مزید تقویت ملے گی اور کارکنوں کے جوش وخروش میں اضافہ ہوگا۔Bharat Jodo Yatra
راہل نے ٹویٹ کیا، 'کانگریس صدر، سونیا گاندھی جی نے ہمیشہ جمہوریت اور ہم آہنگی کو ہی کانگریس پارٹی کی بنیاد کے طور پر بااختیار بنایا ہے۔ آج وہ ملک میں انہی اقدار کے تحفظ کے لیے چل رہی ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ چلنے پر فخر ہے۔'
واڈرا نے کہا، 'کانگریس صدر سونیا گاندھی جی آج بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ پورا ملک ایک دھاگے سے جڑے گا، مضبوطی سے آگے بڑھے گا۔' قبل ازیں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ سونیا گاندھی کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں یاترا میں شامل ہوں گی اور کارکنان سے بھی ملاقات کریں گی۔