اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra اقتصادی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے 'بھارت جوڑو یاترا' کی تحریک، کھڑگے - اقتصادی عدم مساوات ختم کرنے کیلئے بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا عام شہری معاشی نابرابری کی گہری کھائی میں پھنس گیا ہے اور ملک کی اکثر دولت چند مخصوص لوگوں کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا معاشی عدم مساوات کے خلا کو پر کرنے کی تحریک ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 17, 2023, 4:11 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو معاشی نابرابری کو بڑھانے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اس عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کی تحریک دی ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا عام شہری معاشی نابرابری کی گہری کھائی میں پھنس گیا ہے اور ملک کی اکثر دولت چند مخصوص لوگوں کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ بی جے پی کے ذریعہ ملک کے عوام پر تھوپے گئے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کی شکل میں ملک گیر تحریک شروع کی ہے۔

مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، 'بی جے پی نے معاشی عدم مساوات کے فرق کو اتنا بڑا کردیا ہے کہ ملک کا عام آدمی اس میں پھنستا چلا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں سب سے امیر ترین ایک فیصد لوگ ملک کی 40 فیصد سے زیادہ دولت کے مالک ہیں، جبکہ نصف آبادی کے پاس صرف تین فیصد دولت بچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 7 ستمبر سے تمل ناڈو کے کنیا کماری سے کشمیر تک جاری رہنے والی بھارت جوڑو یاترا معاشی عدم مساوات کے خلا کو پر کرنے کی تحریک ہے۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا رواں ماہ کے آخری میں جموں و کشمیر میں داخل ہوگی، جس کے لیے جموں و کشمیر کانگریس کی جانب سے تیاریاں کی جاری ہیں۔ فی الحال بھارت جوڑو یاترا پنجاب میں ہے، اس یاترا میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے بھی شرکت کی۔ کانگرسی کے مطابق بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں اختتام پر پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra Security Breach: اجنبی شخص نے راہل گاندھی کو گلے لگانے کی کوشش کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details