رامبن:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں بارش اور برفباری کے درمیان کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ یاترا آج شام تک ضلع رامبن میں داخل ہو گئی ہے، جب کہ کنٹینرز بروز منگل کو بعد دوپہر ضلع رامبن کے یاترا نواس چندر کوٹ پہنچ گئے۔ بھارت جوڑو یاترا کا قیام یاترا نواس چندر کوٹ میں ہوگا اور بُدھ کو یعنی آج صبح رامبن بھتی سے تقریبا 8 بجے شروع ہو گئی ہے اور میتراہ سے ہوتے ہوئے جھولا پل، قصبہ قدیم رامبن اور فارسٹ، چیک پوسٹ تک پیدل مارچ ہوگا، جس میں ضلع رامبن کے تمام سیاسی اور باشعور عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس یاترا میں شرکت کریں۔ اس کے بعد بھارت جوڑو یاترا بانہال کے کھارپورہ سے شروع ہوگی۔ وہیں بانہال کے لامبر علاقے میں ٹرک ٹرمینل میں برفباری جاری ہے، جہاں بھارت جوڑو یاترا کے یاتری کنٹینر لگے ٹرکوں میں قیام کریں گے۔
Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا رامبن میں داخل
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں داخل ہوگئی ہے۔ حلانکہ یہاں مسلسل موسم خراب ہے اور بارش و برفباری کی وجہ سے یاترا کے راستے میں وکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں لیکن یاترا جاری ہے۔ Bharat Jodo Yatra reached Chanderkote in Ramban
مزید پڑھیں:۔Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کٹھوا کے ہیرا نگر سے دوبارہ شروع
بانہال اور رامبن کے درمیان مسلسل بارش ہورہی ہے اور کہیں نہ کہیں یاترا پر موسم کے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے باوجود یاترا جاری رہے گی، کیونکہ رامبن میں لوگوں کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا بانہال میں دو روز قیام کرے گی اور 26 جنوری کو راہل گاندھی یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر بانہال ہی میں قومی جھنڈے کو لہرائیں گے اور قومی جھنڈا کو سلامی پیش کریں گے اور 27 جنوری کو یہ یاترا وادی کشمیر میں داخل ہوگی۔ بانہال میں برفباری کی وجہ سے مزید برفباری کی پیشنگوئی کے پیش نظر وہاں ٹینٹ اور کرسیاں وغیر نہیں لگائی جاسکیں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کل رات سے آج صبح تک مزید برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ ضلع رامبن میں تین دن کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔