بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں کانگریس کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے کمیونیکیشن چیف جے رام رمیش، قومی ترجمان راگنی نائیک، مدھیہ پردیش کانگریس کے سینیئر لیڈر جیتو پٹواری، مہیلا کانگریس کی سابق قومی صدر شوبھا اوجھا سمیت دیگر لیڈروں نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا نے ہندوستان کا منظر نامہ بدل دیا ہے۔ اس یاترا کو ملنے والی زبردست حمایت کی وجہ سے منظرنامہ بدل گیا ہے اور کانگریس پارٹی پھر سے متحرک ہو گئی ہے۔ Congress Spokesperson on Bharat Jodo Yatra
وہیں اس موقع پر کانگریس ترجمان جے پی دھنوپیا نے کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نے نہ صرف پارٹی تنظیم اور کارکنان کا جوش بڑھایا ہے بلکہ ملک کے سیاسی منظر نامے کو بھی بدل دیا ہے۔ اس یاترا کو ملنے والی زبردست حمایت کی وجہ سے منظرنامہ بدل گیا ہے اور کانگریس پارٹی پھر سے متحرک ہو گئی ہے۔