اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra ملاپورم سے بھارت جوڑو یاترا شروع - بھارت جوڈو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں داخل ہوئی۔ پارٹی کے سینکڑوں کارکنان اور حامی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہیں۔ Congress Bharat Jodo Yatra

ملاپورم سے بھارت جوڑو یاترا شروع
ملاپورم سے بھارت جوڑو یاترا شروع

By

Published : Sep 27, 2022, 10:05 AM IST

Updated : Sep 27, 2022, 1:29 PM IST

ملاپورم: کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 20ویں دن ریاست کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان شامل ہیں۔ یہ یاترا ایم ایس ٹی ایم آرٹس اینڈ سائنس کالج میں صبح 11 بجے رکے گی اور شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ملاپورم کے پانڈکڈ سنٹرل جنکشن پہنچے گی۔ Bharat Jodo Yatra Enters Malappuram

اس سے پہلے پیر کی شام کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ''بھارت میں گریجویٹس کو ملازمت نہیں مل رہی ہیں۔ جہاں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کے کنبے پریشانی میں مبتلا ہیں۔"

انہوں نے کہا، ایک ایسا بھارت جہاں بڑے سے بڑے تاجر اپنا جتنا قرض چاہے معاف کرا سکتے ہیں، لیکن ہمارے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کو ڈیفالٹر کہہ کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ریاست میں 19 دنوں میں یاترا یکم اکتوبر کو کرناٹک میں شروع ہونے سے پہلے 450 کلومیٹر سے زیادہ کے 7 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi on Modi Govt مودی حکومت نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں دھکیل رہی ہے، راہل

بھارت جوڑو یاترا پانچ مہینے کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3,500 کلومیٹر سے زیادہ لمبی یاترا ہے۔ یہ پارٹی کے قومی تعلقات عامہ کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 27, 2022, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details