اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra باغپت میں بھارت جوڑو یاترا کا شاندار استقبال - بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جاری ہے، یہ یاترا دوسرے دن غازی آباد کے راستے ضلع باغپت میں داخل ہوئی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں کانگریس و آر ایل ڈی کارکنان نے یاترا کا پھولوں سے استقبال کیا۔ RLD welcomes Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 4, 2023, 6:40 PM IST

Updated : Jan 4, 2023, 6:46 PM IST

باغپت: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بدھ کو باغپت پہنچی بھارت جوڑا یاترا کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)کارکنان ساتھ چل رہے تھے۔Bharat Jodo Yatra enters Baghpat

یاترا کے دوسرے دن غازی آباد کے راستے ضلع باغپت میں داخل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں کانگریس و آر ایل ڈی کارکنان نے یاترا کا پھول کی بارش کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف کسان تنظیموں نے یاترا کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یاترا کے ساتھ چل رہے مزاحیہ اداکار راجیو نگم نے کہا کہ ملک کو ہم اپنے اپنے طریقے سے جوڑنے کا کام کررہے ہیں۔ رال گاندھی کے اس مہم کو ہماری حمایت ہے۔

مغربی اترپردیش کی سیاست میں اپنا رسوخ رکھنے والی آر ایل ڈی کی حمایت ملنے سے کانگریس کی یاترا کو طاقت ملی ہے۔ آر ایل ڈی کارکنوں نے اپنے جھنڈے لہرا کر بھارت جوڑو یاترا کا استقبال کیا اور راہل گاندھی کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی اور گاندھی سے ملاقات کر کے انہیں نیک تمناؤں سے نوازہ۔ سول سوسائٹی میں خاص طور سے مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسر، ڈاکٹر اور دیگر سماجی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا اترپردیش میں تین جونوری سے پانچ جنوری تک رہے گی اور اس کے بعد دوبارہ ہریانہ میں داخل ہوکر شری نگر کی طرف کوچ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل نے یوپی کی سرزمین کو سلام کیا، پرینکا کا خیرمقدم

یواین آئی

Last Updated : Jan 4, 2023, 6:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details