نئی دہلی: کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے، جس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ان کے دہلی پہنچنے پر سیکورٹی میں لاپروہی برتے جانے کی انکوائری کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔Congress writes to HM over Security Breach
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے امت شاہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ راہل گاندھی کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے اور بھارت جوڑو یاترا جب دہلی پہنچی تو ان کی سیکورٹی میں غفلت برتی گئی جس سے بہت سے نامعلوم لوگ ان سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
کے سی وینو گوپال نے کہا کہ جب سیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، اس وقت دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ۔ ہریانہ میں بھی راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے اور پارٹی نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ وینوگوپال نے کہا کہ زیڈ پلس سیکورٹی والے شخص کی سیکورٹی میں کوتاہی ایک سنگین معاملہ ہے۔ بھارت جوڑو یاترا اب اگلے دور میں پنجاب اور جموں کشمیر جیسی حساس ریاستوں تک پہنچ رہی ہے، اس لیے سیکورٹی کی خامیوں کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوتاہیاں نہ ہوں۔