متحدہ کسان مورچہ نے آج بھارت بند کی کال دی ہے۔ کسان رہنما بھارت بند کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔ غازی پور بارڈر پر بیٹھے مشتعل کسانوں نے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔ کسان دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر بیٹھے ہیں۔
کسانوں کے احتجاج کے باعث دہلی سے غازی آباد آنے والے دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کے تمام راستوں کو پولیس نے پیچھے سے بند کر دیا ہے اور ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کسانوں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کی تحریک کئی مہینوں سے جاری ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف کسان اب بھی سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔ حکومت سے کئی مواقع پر مذاکرات ہوئے لیکن تمام مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔