بھالچندر گوساوی جو کہ چیف افسر گروپ-اے کے زمرے میں آتے ہیں انھیں ضلع ایڈمنسٹریشن آفیسر ناسک کے عہدے سے 20 اپریل سے کام سے فارغ کیا گیا ہے اور گوساوی کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر عہدہ پر رجوع آرڈر دیا گیا ہے۔
بھالچندر گوساوی مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر مقرر
مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 36 کے تحت بھالچندر گوساوی ضلع ایڈمنسٹریشن آفیسر (ناسک) کو انتظامی وجوہات کی بناء پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
لہٰذا آج سے ہی بھالچندر گوساوی بطور میونسپل کمشنر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا عہدہ سنبھالنے اور رجوع رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
اسطرح کا حکم مہاراشٹر کے گورنر کے نام پرڈپٹی سیکٹری برائے حکومت مہاراشٹر وزارت شہری ترقیات کیلاس بدھان نے 20 اپریل کی شام جاری کیا ہے ۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں میونسپل کمشنر کے عہدے کے تعلق سے چند دنوں قبل دو افسران کا نام سامنے آیا تھا جس میں ایک اشوتوش راٹھوڑ اور دوسرا نام بھال چندر گوساوی کا تھا لیکن گوساوی کے نام پر کانگریس کے ہاؤس لیڈر اسلامی انصاری نے ایک اخبار کے حوالے سے ایک اعتراض منترالیہ میں داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھال چندر گوساوی نے بطور چیف آفیسر بدلاپور میونسپلٹی میں کام کیا ہے اور ان پر( ایک سو بارہ) 112 کروڑ روپے کے ٹی ڈی آر گھوٹالہ کرنے کا الزام ہے اور ان پر گرفتاری و جیل کی کاروائی بھی ہو چکی ہے۔
اسلم انصاری کا مطالبہ تھا کہ اپنے اوپر بدعنوانی کا لیبل لگانے والے ایسے کمشنر کی تقرری مالیگاؤں میں نہ کی جائے اور اس کے برعکس شفاف ریکارڈ والے کمشنر کی تقرری کی جائے تاکہ مالیگاؤں شہر میں تعمیری کام بحسن و خوبی کیا جاسکے حالانکہ اس اعتراض کے بعد بھی حکومت نے کمشنر کی تقریب مالیگاؤں میں کردی ہے۔