اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کے آسام دورے سے قبل طلبہ تنظیم کا احتجاج

احتجاج کے دوران پولیس اور آسو (آل آسام اسٹودینٹ یونین) کے کارکنان کے ما بین جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک کارکن کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مودی کے آسام دورے سے قبل آسو کا احتجاج
مودی کے آسام دورے سے قبل آسو کا احتجاج

By

Published : Jan 23, 2021, 11:35 AM IST

شمال مشرقی ریاست آسام کے تیج پور میں آل آسام اسٹودینٹ یونین (آسو) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے قبل مشعل جلوس نکالا، اس دوران پولیس اور احتجاجیوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں آسو کا ایک کارکن زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ آسو نے اپنے مطالبات کو لے کر مشعل جلوس نکالا تھا، شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد سے ہی یہ تنظیم اس قانون کو منسوخ کرنے کی مانگ کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تیج پور پولیس نے آسو کارکنان کو مشعل جلوس نکالنے سے روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔

احتجاجی طلبہ نے وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلی سبرانندن سونوال کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج آسام کا دورہ کریں گے، اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی شیوساگر ضلعے کے باشنوں کو آسام حکومت کے ذریعے ایک لاکھ سے بھی زائد اراضی لیز تقسیم کیے جانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، وہیں امت شاہ اتوار کو ریاست کا دورہ کریں گے۔

آسو نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل آسو ریاست کے سبھی اضلاع میں چہرے پر کالے کپڑے لپیٹ کر احتجاج کریں گے، ساتھ ہی آسو نے 24 جنوری کو شاہ کے دورے کے دوران شہریت ترمیمی قانون کاپیاں جلا کر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details