کشمیر میں اکثر جنگلی جانور بستیوں کا رخ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں خوف کا ماحول بنا رہتا ہے۔ وہیں اس تعلق سے اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز آتے رہتے ہیں، کہ جنگلی جانور بستیوں میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
wild Bear captured in kulgam: کولگام میں ایک جنگلی ریچھ پکڑا گیا
محکمہ وائلڈ لائف (Wildlife Department) کے اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ علاقے اکہال میں جنگلی ریچھ دکھائی دیا ہے۔ جس کے بعد محکمہ وائلڈلائف کے اہلکاروں نے ریچھ کو پکڑ کر اسے بے ہوشی کا انجکشن لگاکر اس کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔
کولگام میں ریچھ کو پکڑا گیا
مزید پڑھیں:۔Bear captured in Anantnag: محکمہ وائلڈ لائف ریچھ پکڑنے میں کامیاب
کولگام ضلع میں جنگلی جانوروں کے تعلق سے طرح طرح کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ آج بھی ضلع کے اکہال دیوسر میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ علاقے اکہال میں جنگلی ریچھ دکھائی دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ کے اہلکاروں کی ٹیم نے ریچھ کو بے ہوشی انجکشن لگایا اور اس کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔
Last Updated : Nov 21, 2021, 4:29 PM IST