اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اردو کی صنف 'افسانچہ' کو بچانے کے لیے 'بزم افسانچہ بھوپال' کا قیام

بھوپال میں افسانچہ کے تحفظ اور اس صنف کے فروغ کے لئے ادیب سر جوڑ کر بیٹھے اور ایک تنظیم کے بینر تلے کام کرنے کا عہد کیا۔

Formation of an organization called 'Be alif be' to save the gender of Urdu
اردو کی صنف کو بچانے کے لیے 'ب ا ب' نامی تنظیم کی تشکیل

By

Published : Sep 10, 2021, 6:39 PM IST

بھوپال شہر غزل کے نام سے ادبی دنیا میں معروف ہے کیونکہ یہاں کے شعراء نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے اور شعری صنف کی پیشکش کے لئے یہاں متحدہ انجمنیں مسلسل ادب پر کام کرتی چلی آ رہی ہیں- دراصل بھوپال میں ادب کی ہر صنف پر کام کیا جارہا ہے، جس میں اب افسانچہ کو عام کرنے کی نسبت سے ایک تنظیم تشکیل دی گئی ہے- کیونکہ نثری صنف پر خصوصا افسانچہ بھوپال "ب ا ب" کی تشکیل دی گئی ہے- افسانچہ اور مائیکرو فکشن آج ساری دنیا میں مقبول ہے اور یہ بزم اسی صنف پر کام کرے گی-

ویڈیو

افسانچہ غزل کی طرح کا ایک فارم ہے- مطلب کہ افسانچہ وہ صنف ہے جس میں کم سے کم الفاظ میں آپ کو اپنی کہانی سنانی پڑتی ہے کیونکہ آج کے دور میں زمانہ اس قدر مصروف ہوگیا ہے کہ اب لوگوں کے پاس سننے سنانے کی فرصت نہیں ہے- اس لئے آج کے وقت میں افسانچہ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ افسانچہ کے ذریعے کم وقت میں زیادہ باتیں سمجھی اور بتائی جا سکتی ہے- افسانچہ صنف بہت پرانی ہے پر اس پر کام نہیں کیا جا رہا تھا، جس کی شروعات آج بھوپال سے کی گئی ہے-

یہ بھی پڑھیں:

ایک شاعر سیریز: شمیم قاسمی سے خصوصی گفتگو

شہر بھوپال نے ہمیشہ اردو ادب کے لیے نمایاں کام کیا ہے اور اسی کڑی میں آج تنظیم کو تشکیل دی گئی تاکہ افسانچہ کی صنف کو مقبولیت ملے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details