اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Man Detained in MP این آئی اے کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا

این آئی اے اور ممبئی اے ٹی ایس کی اطلاع کے بعد اندور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جا رہا ہے مشتبہ شخص کے پاس سے ہانگ کانگ کا پاسپورٹ ملا ہے۔ اس معاملے میں ہولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 28, 2023, 4:19 PM IST

بھوپال: این آئی اے اور ممبئی پولیس کی اطلاع پر اندور میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ جس کا نام سرفراز بتایا جا رہا ہے۔ دوران تفتیش اس شخس کے پاس سے ہانگ کانگ کا پاسپورٹ ملا۔۔ اس کے پاس سے ملنے والے پاسپورٹ میں چین اور ہانگ کانگ میں امیگریشن کی انٹری بھی ملی ہے۔ یہی نہیں، تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سرفراز نے نہ صرف بھارت بلکہ چین اور ہانگ کانگ میں بھی چار شادیاں کی ہیں۔ ہندی انگریزی کے علاوہ وہ چینی زبان بھی آتی ہے۔ فی الحال اس شخص کے خاندانی پس منظر کے علاوہ اے ٹی ایس کی ٹیم مختلف ممالک میں موجود ان کی بیویوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اپنے دفاع میں ان کا کہنا ہے کہ چین میں ان کی شادی ناکام ہونے کے بعد اسے پھنسانے کے لیے متعلقہ ای میل این آئی اے کو بھیجا گیا ہے۔ تاہم انٹیلی جنس متعلقہ ای میلز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے کئی طرح کے دستاویزات مانگے جا رہے ہیں۔ جس سے این آئی اے کے ان پٹ اور انٹیلی جنس کو ملے شواہد کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کوئی اطلاع ملی تو سرفراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے ان پٹ کی بنیاد پر اندور پولیس نے ایک مشتبہ شخص سرفراز کو گرفتار کیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ اس سلسلے میں این آئی اے سے ان پٹ موصول ہوئی ہے۔ جس کے بعد اندور پولیس نے سرفراز نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details