کرناٹک کے سابق وزیر داخلہ بسوراج بومئی ریاست کے نئے وزیر اعلی منتخب ہوئے ہیں۔ بنگلور شہر کی کیپیٹل ہوٹل میں منعقد بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی میٹنگ کے دوران ان کے نام پہ مہر لگائی گئی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ارکان اسمبلی کے اجلاس میں طے پایا کہ بسوراج ایس بومئی کو کرناٹک کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ بی ایس یی یورپا نے بسوراج بومئی کو وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔
بسوراج بومئی بی ایس یدی یورپا حکومت میں وزیر داخلہ تھے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے اعلی دعویداروں میں شامل تھے۔ بومئی لنگایت سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔
بسوراج بومئی 2018 سے یدی یورپا کے وزیراعلی کی مدت کے دوران کرناٹک کے وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔