اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برکت اللہ بھوپالی کی برسی - etv bharat urdu

مجاہد آزادی برکت اللہ بھوپالی کی برسی کے موقع پر اور امرت اتسو کے تحت جمیعۃ علماء مدھیہ پردیش اوربرکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی نے خراج عقیدت پیش کی۔

برکت اللہ بھوپالی کی برسی
برکت اللہ بھوپالی کی برسی

By

Published : Sep 27, 2021, 6:25 PM IST

Updated : Sep 28, 2021, 12:12 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں برکت اللہ ایجوکیشن سوسائٹی اور جمیعت علماء مدھیہ پردیش نے مجاہد آزادی برکت اللہ بھوپالی کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کی برکت اللہ بھوپالی کی یوم پیدائش 7 جولائی 1854 میں مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ہوئی اور وفات 27ستمبر 1927 میں ہوئی۔

برکت اللہ بھوپالی کی برسی
غلام بھارت کو آزاد کرانے میں جن اکابرین اور مجاہدین کا اہم کردار رہا ہے انہیں میں اہم ترین نام مولانا برکت اللہ بھوپالی کا بھی ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ آزادی کی لڑائی میں صرف کر دیا تھا۔

یہاں تک کہ انہوں نے کہا میں غلام بھارت میں نہیں رہ سکتا۔ اس لئے میں وطن چھوڑ رہا ہوں جب تک کہ ملک آزاد نہیں ہوتا میں یہاں قدم نہیں رکھوں گا۔
واضح رہے کہ برکت اللہ بھوپالی نے پہلی جلاوطن حکومت افغانستان میں قائم کی جس کے صدر راجہ مہندر پرتاپ سنگھ تھے اور مولانا عبیداللہ سندھی وزیر خارجہ تھے۔

مزید پڑھیں:مجاہد آزادی مولانا برکت اللہ کی یوم پیدائش پر جلسہ خراج عقیدت منعقد

وہی مولانا برکت اللہ بھوپالی کو قومی یکجہتی کے لئے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پورے ملک کے ہندو مسلمانوں کو ساتھ رہنے کی ہدایت دی تھی۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 12:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details