بارہمولہ:شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں اس وقت خوشی کی لہر دوڈ گئی جب گورنمنٹ بایز ہائر اسکنڈری اسکول بارہمولہ کے پرنسپل جاوید احمد راتھر کو جموں و کشمیر یو ٹی اسٹیٹ ایواڈ کیلے نامزد کیا گیا۔ Baramulla Teacher Nominated For State Award
بارہمولہ سے تقریب پندرہ کلو میٹر کی دوری پر واقع واگورہ علاقہ سے جاوید احمد راتھر تعلق رکھتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید احمد راتھر ایک خوش اخلاق، ذہین، قبل اور دیانت دار استاد ہی نہیں بلکہ ایک رہبر بھی ہیں۔ کل جب سرکار کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ جاوید احمد راتھر جو کہ گورنمٹ بایز ہائر سکنڈری اسکول بارہمولہ کے اندر بحیثیت پرنسپل کام کررہے ہیں، ان کو حکومت نے اسٹیٹ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ جوں ہی علاقہ واگورہ اور بارہمولہ کے اندر یہ خبر پیھلی، مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے طلباء کے اندر خوشی کی لہر دوڈ گئی اور لوگ دور دور سے جاوید احمد راتھر کو مبارک باد پیش کرنے کیلئے پہنچنے لگے۔Baramulla Teacher Nominated For State Award