اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bangladesh England Series گھریلوں حالات میں انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں: تسکین - گھریلوحالات میں انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں

بنگلہ دیش کے تیز گیند باز تسکین احمد کا ماننا ہے کہ وہ اپنے گھریلو حالات میں انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو بھی شکست دے سکتے ہیں تسکین نے بدھ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پریہ ان کے (انگلینڈ) کے خلاف آسان نہیں ہوگا اور وہ ہر فارمیٹ میں (ہمارے مقابلے میں) بڑی ٹیم ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے گھریلو حالات میں ایک بہت مضبوط ٹیم ہیں اور ہم ان سے لڑنے کی توقع کررہے ہیں۔Bangladesh England Series

گھریلوحالات میں انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں: تسکین
گھریلوحالات میں انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں: تسکین

By

Published : Feb 9, 2023, 8:15 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے تیز گیند باز تسکین احمد نے کہاکہ سب کچھ منطق سے نہیں چل سکتا۔ میرے خیال میں جو بھی کسی خاص دن اچھا کرکٹ کھیلے گا وہ جیت جائے گا۔ ظاہر ہے اگر آپ ہر چیز پر غور کرتے ہیں تو وہ (انگلینڈ) ہم سے بہت آگے ہیں لیکن چونکہ ہم گھر پر کھیل رہے ہیں اس لئے سیریز جیتنے کی امید کر سکتے ہیں۔ تسکین نے کہا کہ نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورو سنگھا نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ اپنے منصوبوں کا اشتراک کرکے تیاری شروع کردی ہے۔

2014 سے 2017 تک بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی پہلی مدت کار مکمل کرنے والے ہتھوروسنگھا 20 فروری کو یہاں اپنی دوسری مدت کار شروع کرسکتے ہیں۔ تیز گیندباز تسکین احمد نے کہاکہ ہم پرجوش ہیں کہ ہتھورو سنگھا کی واپسی ہو رہی ہے۔ وہ بہت اچھے کوچ اور ایماندار انسان ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی قیادت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ جو اس وقت نوجوان تھے وہ اب پختہ ہو چکے ہیں اور ہم بھی اچھی پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے سب کے ساتھ بات کی ہے اوروہ سب کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ اپنے منصوبے شیئر کر رہے ہیں اور کرداروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ تسکین نے کہا کہ انہوں نے اپنی ہیمسٹرنگ انجری کے لیے بحالی پروگرام شروع کیا ہے جس کی وجہ سے وہ 30 جنوری سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Australia 1st Test آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، 174 کے اسکور پر آٹھ وکٹ

تسکین نے مزید کہا کہ میں بورڈ کے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ مختصر وقت میں چھوٹے رن اپ کے ساتھ گیندبازی شروع کردوں گا۔انگلینڈ کو تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔ اس دورے کا آغاز یکم مارچ کو پہلے ایک روزہ میچ کے ساتھ ہوگا۔
یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details