واشنگٹن: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تصویر کو مشہور و معروف ٹائم میگزین نے اپنے سرورق پر جگہ دی ہے۔ حسینہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی حکومت کا تختہ پلٹ کرنا بہت مشکل ہے۔ غور طلب ہو کہ بنگلہ دیش میں جنوری 2024 میں انتخابات ہونے ہیں۔ شیخ حسینہ نے ٹائم میگزین سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے لوگ میرے ساتھ ہیں، وہی میری اصل طاقت ہیں، جمہوری نظام کے ذریعے مجھے گرانا اتنا آسان نہیں، خاص مجھے ختم کرنا اپوزیشن کا واحد مقصد ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے جان بھی دے سکتی ہوں۔
نیویارک سے شائع ہونے والے ٹائم میگزین نے کہا کہ میگزین کا 20 نومبر کا ایڈیشن، جس کے سرورق پر شیخ حسینہ کو دکھایا گیا ہے، وہ اب 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ میگزین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی 76 سالہ زندگی ایک سیاسی معرکہ ہے۔ میگزین نے لکھا ہے کہ حسینہ نے گزشتہ دہائی میں 170 ملین آبادی والے ملک کو 'دیہی جوٹ' پیدا کرنے والے سے، ایشیا پیسیفک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں تبدیل کرنے کی رہنمائی کی ہے۔
ٹائم کے چارلی کیمبل نے ان پر ایک کور اسٹوری لکھی ہے۔ میگزین نے لکھا کہ 1996 سے 2001 تک اپنی پہلی مدت کے بعد، دنیا کے کسی بھی ملک کی سربراہ کے طور پر سب سے طویل مدت تک کام کرنے والی خاتون بن گئیں ہیں۔ کیمبل نے لکھا، مارگریٹ تھیچر یا اندرا گاندھی سے زیادہ انتخابات جیتنے کے بعد، حسینہ جنوری میں بیلیٹ باکس میں اس دوڑ کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔