اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bangladesh Cricket Board بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی - ڈونالڈ کے معاہدے

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولنگ کوچ ایلن ڈونالڈ کے معاہدے کو اس سال اکتوبر نومبر میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ تک بڑھا دیا گیا ہے۔Bangladesh Cricket Board

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی

By

Published : Feb 3, 2023, 8:44 PM IST

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر جلال یونس نے کرک بز کو بتایاکہ ڈونالڈ کے معاہدے میں ایک روزہ عالمی ورلڈ کپ 2023 تک توسیع کی گئی ہے۔" ایسا مانا جارہا ہے کہ ڈونالڈ اس وقت ورک پرمٹ ویزا کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں بی سی بی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ ان کا غیر ملکی کوچنگ عملہ 22 فروری تک ڈھاکہ پہنچ جائے گا تاکہ ٹیم انگلینڈ کے آئندہ دورے کے لیے تیاری شروع کرسکے، جس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزشامل ہیں۔ میچ یکم مارچ سے ڈھاکہ اور چٹگاوں میں شروع ہونے والے ہیں۔

بی سی بی کے نو تعینات ہیڈ کوچ چنڈیکا ہاتھروسنگھا کی ہدایت میں 23 فروری کو انگلینڈ سیریز کے لئے کیمپ شروع کرنے کی امید کی گئی ہے، جن کی 20 فروری تک ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bengal Enter Into Semi Final بنگال رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں،جھارکھنڈ کو9 وکٹوں سے شکست

بی سی بی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ مئی میں ہونے والی اپنی آخری سپر لیگ سیریز میں آئرلینڈ کو انگلینڈ میں بنگلہ دیش کی میزبانی کرنے کی امید ہے۔ تاہم آئرلینڈ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن بتایا ہے کہ وہ انگلینڈ میں سیریز کی میزبانی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details