اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا - بنگلہ دیش - بھارت کی آبی سرحد

جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ تھانہ علاقے میں بنگلہ دیش - بھارت کی سمندری سرحد کے قریب بنگلہ دیش بارڈر گارڈ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔ مغربی بنگال حکومت نے گرفتار ماہی گیروں کی رہائی کی کوشش تیز کردی ہے۔

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکیا
بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکیا

By

Published : Aug 10, 2021, 1:25 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ تھانہ علاقے میں بنگلہ دیش - بھارت کی آبی سرحد کے قریب بنگلہ دیش بارڈر گارڈ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جنوبی 24 پرگنہ ضلع سے تعلق رکھنے والے گرفتار ماہی گیروں کی رہائی کی کوشش تیز کردی ہے۔

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکیا

ذرائع کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ ایک جریزہ نما تھانہ علاقہ ہے جس کی آبی سرحد پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے متصل ہے۔

تمام چودہ ماہی گیروں ٹرالر کے ذریعہ مچھلی پکڑنے کے لئے خلیج بنگال میں گئے تھے اسی درمیان لاپرواہی میں وہ بھارت - بنگلہ دیش کی آبی سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بنرجی پرحملہ امیت شاہ کے اشارے پر ہوا: ممتا بنرجی



بنگلہ دیشی گارڈ کے جوانوں نے آبی سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیروں کو پہلے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں گرفتار کر لیا۔ جنوبی 24 پرگنہ کے فیجر گھاٹ میں واقع بھارتی ماہی گیر ایسوسی ایشن کو اس کی اطلاع دی گئی. اطلاع موصول ہوتے ہی ایسوسی ایشن حرکت میں آ گئی اور ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کو اس کی اطلاع دی۔

مغربی بنگال حکومت نے بنگلہ دیشی قونصل سے اس معاملے میں رابطہ کرکے جنوبی 24 پرگنہ کے گرفتار ماہی گیروں کی جلد سے جلد رہائی کی کوشش تیز کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details