بنگلور:ترکیہ و شام میں پیش آئے زلزلہ سے انسانی زندگیاں دردناک حالات سے دو چار ہیں۔ اس سلسلے میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے بنگلور کی عوام کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر رلیف مٹیریل روانہ کیا جارہا ہے۔ بیانڈ باؤنڈریز فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکیہ و شام کو رلیف مٹیریل متعلقہ امبسیز کی ذریعہ روانہ کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیانڈ باؤنڈریز فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ابراہیم نے کہا کہ انہیں اس ریلیف مٹیریل کو وہاں پہونچانے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں تاہم ان کی کوششیں جاری ہیں۔
ترکیہ و شام میں زلزلے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے اور بے شمار لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان حالات میں ایک طرف عالم بھر سے رلیف مٹیریل و دوائیاں ترکیہ و شام کے لئے روانہ کی گئی ہیں۔ وہیں بھارت کی جانب سے آپریشن دوست مہم چلائی گئی اور متاثرین کی امداد کی گئی۔ ایسے حالات میں دارالحکومت بنگلور کی متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے ترکی-سیریا کو رلیف مٹیریل پہونچانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بییونڈ باؤنڈریز فاؤنڈیشن کی تشکیل دی گئی اور دونوں ممالک کے امباسیز کے ذریعے رلیف مٹیریل کو پہنچایا جارہا ہے۔