احتجاج میں شامل پنچوں اور سرپنچوں کا کہنا تھا کہ حال ہی میں منتخب ڈی ڈی سی ممبران کو جو تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں بجٹ فراہم کیا گیا ہے اسے وہ جانب دارانہ طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے ڈی ڈی سی کا جو ورکنگ پلان ہے اس کو بنانے کیلئے پہلے گرام سبھا کا انعقاد کیا جانا چاہئے تاکہ ایک غیر جانبدارانہ پلان مرتب کیا جاسکے۔
بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی کے تعمیراتی کاموں میں جانبداری مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ڈی سی ممبران اپنی من مرضی مطابق پلان مرتب کرتے ہیں جس کی وجہ سے پنچایتی حلقوں میں کچھ ہی سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے جبکہ دیگر لوگوں کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔
سرپنچ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر راتھر معراج نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سارے ملک میں کورونا کی لہر جاری ہے اور ضلع بانڈی پورہ کے پنچایتی حلقوں میں طبی نظام زیادہ مستحکم نہیں ہے۔
یہاں کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ راتھر معراج نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مذکورہ فنڈ کو ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں استمال کیا جائے تاکہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے۔