اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پہلی پورہ ہاکبارہ علاقے میں لوگوں کو صاف پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو طویل مسافت طے کر کے ندی نالوں سے پانی لانا پرتا ہے۔

بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت
بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

By

Published : May 6, 2021, 3:45 PM IST

مقامی خواتین نے آج اس سلسلے میں ایک خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بانڈی پورہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

مقامی خواتین نے احتجاج کے طور پر پانی کے خالی مٹکے بھی سامنے رکھے تھے۔

ان خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں علاقے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مقامی بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پینے کا صاف پانی کے حوالے سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صاف پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا تو دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی دفعہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا۔ تاہم انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس سلسلے میں مستقل طور پر پانی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details