شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے سمبل اور حاجن کی ادویات فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ غیرمعیاری ادویات کی خرید و فروخت پر قابو پایا جا سکے۔Horticulture Department in Bandipora
اس موقع پر محکمہ ہارٹیکلچر کے ضلعی افسر ڈاکٹر خورشید احمد، سب ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر افسر ڈاکٹر شکیل الرحمن کے علاوہ دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے سمبل اور حاجن میں باغبانی سے متعلق ادویات اور کھادوں کی فروخت کرنے والے دکانداروں کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران افسران نے مذکورہ دکانداروں کے دستاویزات اور لائسنس چیک کئے تاکہ بغیر رجسٹریشن کی ادویات فروخت کرنے والے افراد پر قدغن لگایا جاسکے۔