عالمی وباء کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر، تمل ناڈو حکومت نے عوامی مقامات پر سیاسی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی 31 اکتوبر تک بڑھادی ہے جبکہ کیرالہ میں روزانہ بڑھتے ہوئے متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وہاں کے لئے بس سروس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پابندیاں جن کا پہلے اعلان کیا گیا تھا وہ 15 ستمبر کی صبح تک نافذ رہیں گی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت موجودہ صورتحال کے لحاظ سے پابندی میں توسیع کرنے یا مہلت دینے پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اضلاع میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔