سالانہ گولڈ میڈل سائیکلسٹ بلجیت کھٹکڑ ٹول پلازہ سے ہو کر نکلیں۔ بلجیت انڈر۔17 اور 19 میں پنجاب کے 18 لیے‘ کئی سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ وہ پنجاب کے سنگرور سے نکل کر جیند کے راستے 300 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر ہی طے کر کے دہلی کے ٹکری بارڈر پر پہنچے گی۔ جیند میں پہنچتے ہی بلجیت کا پھول مالاؤں سے خیرمقدم کیا گیا۔ کسان تحریک کو حمایت دینے جا رہیں بلجیت کور نے کہا،’لوگوں کو دکھانا ہے کہ ہم سائیکل تو کیا دوڑ کر بھی کسان تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں‘۔
کسانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بلجیت کا منفرد طریقہ - 300 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر
تین نئے زرعی قوانین کے خلاف ایک مہینے سے دہلی کی سرحدوں پر جاری کسان تحریک کی حمایت کرنے بلجیت کور پنجاب سے دہلی کو سائیکل پر نکلی ہیں۔
![کسانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بلجیت کا منفرد طریقہ Symbolic image](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10007780-thumbnail-3x2-cycle.jpg)
علامتی تصویر
وہ تقریباً ایک ہفتے تک بارڈر پر کسانوں کے ساتھ ڈٹی رہیں گی۔
یو این آئی