چنڈی گڑھ: پنجاب کابینہ میں توسیع کے تحت ڈاکٹر بلبیر سنگھ کو ہفتہ کے روز پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا اور چند وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کیا گیا۔ گورنر بنواری لال پروہت نے ڈاکٹر سنگھ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان اور عام آدمی پارٹی کے پنجاب امور کے انچارج راگھو چڈھا سمیت متعدد رہنما اور وزراء موجود تھے۔Dr Balbir Singh Sworn in as Cabinet Minister
حلف برداری کی تقریب کے بعد، ڈاکٹر بلبیرسنگھ کو صحت کا قلمدان دیا گیا، جو پہلے چیتن سنگھ جوڈاماجرا کے پاس تھا۔ ڈاکٹر بلبیر سنگھ کے پاس میڈیکل ایجوکیشن کا محکمہ بھی ہوگا۔ جوڈاماجرا کو اب وہ محکمہ دیا گیا جو فوجا سنگھ سراری کے پاس تھا۔ سراری نے آج ہی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مسٹر بینس کو تعلیم اور تکنیکی محکمہ دیا گیا ہے۔ اب امن و امان سے متعلق تمام محکموں کو وزیر اعلیٰ خود دیکھیں گے۔ ریاست میں امن و امان کو لے کر حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔