بنگلور:بہوتوہ کرناٹک کی جانب سے رولنگ بی جے پی حکومت کے مختلف ڈومینز جیسے ایجوکیشن، اکونامی، فائنینس، ٹرانسپورٹ وغیرہ پر ریپورٹ کارڈس بنائے گئے ہیں، جو کہ اپریل کے آخر تک ریلیز کئے جاتے رہیں گے۔ یہ ریپورٹ کارڑز یہ بتائیں گے کہ گورنمینٹ کی کن کن میدانوں میں کیسی کارگردگی رہی ہے۔ ہر رپورٹ کارڑ میں بتایا گیا ہے کہ گورنمینٹ نے کیا کام کیا ہے، کیا اچھا کیا اور کیا برا کیا۔ رپورٹ کارڑ اس مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ عوام حکومت کے کاموں کا جائزہ لے سکے اور آنے والے انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ دے سکیں۔
اس سلسلے میں آج ادارے نے پہلا رپورٹ کارڈ ریلیز کیا ہے، جو کہ ایجوکیشن فیلڈ پر مشتمل ہے۔ اس تعلق سے بہوتوا کرناٹک کے ذمہ دار پروفیسر گورو مورتی نے ای ٹی وی بھارت کو تفصیل بتائی کہ ان کی اس رپورٹ میں ایجوکیشن فیلڈ میں حکومت کی کیا پرفارمنس رہی ہے۔ ایجوکیشن کے رپورٹ کارڈ کے متعلق گورو مورتی نے بتایا کہ کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں بھاری تعداد میں ٹیچرز اساتذہ کی خالی جگہیں ہیں، جن میں بھرتی نہیں کی جارہی ہے۔