بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کی گئی کوویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔
کو ویکسن کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) سے ہنگامی استعمال کی منظوری مل چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت بائیوٹیک انڈیا کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کی احتیاط سے جانچ کے بعد کیا گیا ہے۔
ویکسین کا طبی لحاظ سے 26 ہزار سے زائد افراد پر تجربہ کیا جا چکا ہے۔ تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ویکسین کی دونوں خوراکوں لینے والوں پر 77.8 فیصد موثر ہے اور کووڈ 19 کے سنگین معاملات میں یہ ویکسین 93.4 فیصد موثر ہے۔
(یو این آئی)