اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rohit Sharma Made Jumbo Electric Bike اترپردیش میں دنیا کی سب سے لمبی بائیک تیار، انجینئیر کا دعویٰ - انجینئیر روہت شرما

میرٹھ سے بی ٹیک مکمل کرنے والے روہت شرما نے جمبو الیکٹرک بائیک بنائی ہے۔ روہت نے اس 13 فٹ لمبی جمبو بائیک کا نام مہابل الیکٹرک چاپر رکھا ہے۔ اس بائیک کی ٹاپ اسپیڈ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی یہ 700 کلو وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ Rohit Sharma made jumbo Electric bike

بھارتی انجینئیر نے دنیا کی سب سے لمبی بائیک تیار کی، انجینئیر کا دعویٰ
بھارتی انجینئیر نے دنیا کی سب سے لمبی بائیک تیار کی، انجینئیر کا دعویٰ

By

Published : Aug 24, 2022, 7:27 PM IST

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے روہت شرما نے ایک خاص بائیک بنائی ہے۔ اس الیکٹرک بائیک کی خاصیت یہ ہے کہ یہ 13 فٹ لمبی ہے۔ روہت کا دعویٰ ہے کہ اس بائیک کو چارج ہونے میں صرف دو گھنٹے لگتے ہیں اور یہ ایک بار چارج ہونے پر 1080 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کو شمسی توانائی سے بھی چارج کیا جاتا ہے۔ روہت نے اس بائیک کا نام مہابل رکھا ہے۔ Bagpat engineer rohit sharma made jumbo electric bike mahabal guinness world record

بھارتی انجینئیر نے دنیا کی سب سے لمبی بائیک تیار کی، انجینئیر کا دعویٰ


روہت نے میرٹھ کے دہلی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک مکینیکل کی تعلیم مکمل کی ہے۔ روہت شرما کا دعویٰ ہے کہ ان کی جمبو الیکٹرانک بائیک ماحول دوست (ایکو فرینڈلی) ہے۔ اس موٹر سائیکل کو شمسی توانائی اور بجلی سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی الیکٹرانک بائیک کی ٹاپ اسپیڈ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی یہ 700 کلو وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے لمبی بائیک ہے۔ اُسی خاص وجہ سے انہوں نے اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے درخواست بھی دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ بائیک اپنے جیب خرچ اور اسکالرشپ کے پیسوں سے بنائی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Diesel Engine Bullet Story: ایک لیٹر میں 80 کلومیٹر کا مائلیج دینے والی بلٹ

لمبی اور بڑی ہونے کے باوجود اس موٹر سائیکل کی پک اپ بہترین ہے۔ اس الیکٹرانک بائیک کو 0 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے میں صرف تین سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ روہت کے مطابق ان کی بائیک دنیا کی سب سے مضبوط الیکٹرانک بائیک ہے جو مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔ روہت نے ای ٹی وی انڈیا کو بتایا کہ انہیں اس بائیک کو بنانے میں صرف 45 سے 50 دن لگے ہیں، جب کہ اس کی تیاری میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا خرچہ آیا ہے۔ لوگ اب روہت کی اس بائیک کو دیکھنے کے لیے ان کے گھر آتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details