وزیراعظم نریندرمودی اور نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے مجاہد آزادی بابو جگ جیون رام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیراعظم نے پیر کو ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ’’محب آزادی اور سماجی انصاف کے مضبوط پیروکار بابو جگ جیون رام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سماج کے پسماندہ اور محروموں کی فلاح کے لئے ان کی موثر کوششیں ہمیشہ باعث ترغیب رہیں گی‘‘۔
وزیراعظم مودی نے جگ جیون رام کو خراج عقیدت پیش کی وہیں نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر محروم افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں کی۔
نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو کا ٹوئیٹ بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک دور اندیش رہنما تھے اور مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے ملک کی خدمت کی۔ نائب صدر نے کہا’’میں ہندوستان کے سابق نائب وزیر اعظم ، سینئر سیاستدان اور مجاہد آزادی بابو جگ جیون رام جی کے یوم پیدائش پر ان کو خرج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ایک ماہر منتظم اور سیاستدان کے طور پر آپ کی حصولیابیوں نے سماج کے کمزور طبقات کو تحریک دی۔