اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Baba Ramdev controversial statement ایلوپیتھی سے متعلق بابا رام دیو کا متنازع بیان - رشی کول آیورویدک کالج

ہریدوار میں رشی کول آیوروید کالج میں منعقد آیوروید سمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے ایلوپیتھک ادویات سے متعلق متنازع بیان دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 20, 2023, 1:44 PM IST

بابا رام دیو کا متنازع بیان

ہریدوار: ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں یوگ گرو بابا رام دیو نے ایلوپیتھک ادویات سے متعلق ایک متنازع بیان دیا ہے۔ ہریدوار کے رشی کول آیوروید کالج میں جاری آیوروید سیمینار کے دوران خطاب کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ جس طرح سے ہم نے اس میدان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ختم کیا ہے، اسی طرح ہم ایلوپیتھی کو ختم کردیں گے۔ بابا رام دیو نے کہا کہ آیوروید کا حال اور مستقبل سوامی رام دیو ہیں۔ ایلوپیتھی کی وجہ سے لوگ مزید بیمار ہورہے ہیں۔ ہم نے کورونا کی دوا بھی تیار کر رکھی تھی۔ ایلوپیتھک کورونا کی دوا ابھی تک دریافت نہیں ہو سکی۔ اگر دنیا میں 25 فیصد فیٹی لیور ہے تو اس کی وجہ صرف اور صرف ایلوپیتھک ادویات ہیں۔ بلکہ ایلوپیتھی نے بہت سے لوگوں کے گردے خراب کر دیے ہیں۔

بتا دیں کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی اتوار کو رشی کول آیورویدک کالج میں جاری آیورویدک ویٹرنری سیمینار میں شرکت کے لیے ہریدوار پہنچے تھے۔ اس دوران یوگا گرو رام دیو بھی پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے۔ وہیں یوگا گرو بابا رام دیو نے ایلوپیتھی کو لے کر یہ بیان دیا ہے۔ بابا رام دیو نے سیمینار میں آئے طلباء اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔ کامیابی ضرور ملے گی۔ بابا رام دیو نے کہا کہ سیمینار میں موجود ڈاکٹروں کو برا نہیں لگنا چاہیے۔ ہماری بات سمجھ کر تم بھی ہمارے پالے میں آجاؤں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایلوپتی بمقابلہ آیور وید: رام دیو سے ایلوپیتھی سے متعلق بیان کی کاپی طلب کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details