اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے جہان گنج علاقے میں چار گاڑیوں کی آپس میں ٹکر سے چار افراد کی موت ہو گئی اور دیگر سات زخمی ہوگئے۔
اعظم گڑھ: خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد کی موت، سات زخمی - چار مسافروں کی موت
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں بولیرو میں سوار چار مسافروں کی موت ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سڑک حادثہ
پولیس ذرائع نے بتایا ‘غازی پور کے مردہہ تھانہ علاقے سے بولیرو پر سوار کچھ افراد تلک چڑھانے کے لئے رانی پور تھانہ علاقے میں واقع کسی گاؤں میں گئے تھے، وہاں سے لوٹتے وقت گزشتہ شب توسہوال گاؤں کے نزدیک گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ اسی دوران ایک اور بولیرو اور ایک اور گاڑی بھی آپس میں ٹکرا گئی’۔
انہوں نے بتایا ‘حادثے میں بولیرو میں سوار چار مسافروں کی موت ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جس میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے’۔