اعظم گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں مبینہ تبدیلی مذہب کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک دن پہلے ہی سدھاری تھانہ علاقے میں مذکورہ معاملے میں گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ وہیں ضلع کے بلریا گنج علاقے میں پیر کو ایک بار پھر تبدیلی مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جموا ساگر گاؤں پہنچ گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے تین نامزد لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ موقع سے چار بائبلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس معاملے میں پانچ نامعلوم اور تین نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر جیسوال نے کہا کہ پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ مذہب تبدیل کرانے والے مطلوب ملزم جموا ساگر گاؤں میں موجود ہے۔ Religious Conversion In Azamgarh
Religious Conversion In Azamgarh تبدیلی مذہب معاملہ میں تین افراد گرفتار
پیر کو اعظم گڑھ میں پولیس نے تبدیلی مذہب کے الزام میں تین نامزد لوگوں کو گرفتار کیا ۔ موقع سے چار بائبلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ Religious Conversion In Azamgarh
تبدیلی مذہب معاملہ میں تین افراد گرفتار
مزید پڑھیں:۔اترپردیش کے شاملی میں 3 خاندان کے 18 مسلم افراد نے ہندو مذہب اختیار کیا
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے محاصرہ کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ معاملہ زیر بحث ہے، جو بھی حقائق، شواہد سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔