اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اعظم خاں کے یوم پیدائش پربچوں میں کاپی قلم تقسیم

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم خاں کے 74 ویں یوم پیدائش پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں سماجوادی کارکنان نے ضرورت مند بچوں کو کاپی، کتابیں اور پینسل وغیرہ تقسیم کرکے یوم پیدائش کا اہتمام کیا اور یہ پیغام دیا کہ اعظم خاں کا مشن تعلیم کو فروغ دینا ہے اس لئے ان کی یوم پیدائش پر اس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اعظم خاں کے یوم پیدائش پربچوں میں کاپی قلم تقسیم
اعظم خاں کے یوم پیدائش پربچوں میں کاپی قلم تقسیم

By

Published : Aug 14, 2021, 8:42 PM IST

رکن پارلیمان اعظم خاں کے حامی مختلف انداز میں اپنے رہنما کے یوم پیدائش کا اہتمام کر رہے ہیں۔

اعظم خاں کے یوم پیدائش پربچوں میں کاپی قلم تقسیم

سماجوادی پسماندہ محاذ کے ضلع صدر راج ایڈووکیٹ کی قیادت میں اعظم خاں کے حامیوں نے غریب بستیوں میں پہنچ کر بچوں کو کاپی، قلم اور کتابیں و کھانے کی اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر وکی راج ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج عظیم تعلیم دوست اور محمد علی جوہر یونیورسٹی کے بانی اعظم خاں کا یوم پیدائش ہے۔

اعظم خاں نے ہمیشہ تعلیم کو فروغ دینے اور اس کو عام کرنے کی جدو جہد کی ہے۔

تعلیم کے میدان میں ان کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج اعظم خاں عظیم تعلیمی ادارہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کے قیام کی پاداش میں ہی سیتاپور جیل میں قید و بند کی آزمائش سے گزر رہے ہیں۔

وکی نے کہا کہ صحیح معنوں میں اعظم خاں نے ہی سر سید احمد خان کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھایا ہے۔

مزید پڑھیں:
Azam Khan: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ضمانت، جلد رہائی ممکن

اس موقع پر وکی راج ایڈووکیٹ کے علاوہ محمد شیزی، ساجد رضا، تنویر میاں، محمد گلویز اور وویک سندھواسی وغیرہ بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details