رامپور:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینیئر رہنما اعظم خان کو آج 27 ماہ بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہ سیتا پور جیل میں بند تھے۔ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو اور اعظم خان کے دونوں بیٹے عبداللہ اور ادیب انہیں لینے سیتا پور جیل پہنچے۔ اعظم خان کو سپریم کورٹ نے 19 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی۔ SP leader Azam Khan released from UP jail
Azam Khan Release From Jail: اعظم خان کو ملی جیل سے رہائی اعظم خان کی رہائی کے وقت پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو بھی ان سے ملنے پہنچے۔ شیو پال سنگھ یادو سیتا پور جیل گئے اور اعظم خان سے ملاقات کے بعد لکھنؤ چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ یہ اعظم خان کی جیت ہے۔ ہم سوشلسٹ ہیں۔ ہم نے ہمیشہ نیتا جی سے سیکھا کہ خوشی اور غم میں ساتھ رہنا ہے۔ اکھلیش یادو سے ناراضگی پر شیو پال یادو نے کہا کہ یہ ان سے پوچھیں۔ شیو پال یادو نے کہا کہ وہ رام پور نہیں جائیں گے۔ وہ لکھنؤ جائیں گے۔ انہوں نے آج اعظم خان سے بات کی ہے۔ SP leader Azam Khan released from UP jail
وہیں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اعظم خان کی رہائی کا استقبال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، انہوں اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایس پی کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی شری اعظم خان جی کی رہائی پر ان کا تہہ دل سے خیرمقدم ہے۔ ضمانت کے اس فیصلے سے سپریم کورٹ نے انصاف کے نئے معیارات دیے ہیں، یقین ہے کہ وہ باقی تمام جھوٹے مقدمات سے بری ہو جائیں گے۔ SP leader Azam Khan released from UP jail
مزید پڑھیں:۔ SC Grants Interim Bail To Azam Khan: اعظم خان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئ
واضح رہے کہ گزشتہ کل سپریم کورٹ نے رکن اسمبلی اعظم خان کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔ جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اعظم خان کی ضمانت کے شرائط کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی اور عام ضمانت کے لیے اعظم کو دو ہفتوں کے اندر مناسب اور مجاز عدالت میں درخواست دینا ہوگی۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ ٹرائل کورٹ سے باقاعدہ ضمانت ملنے تک عبوری حکم نافذ رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ اعظم خان 80 سے زیادہ مقدمات میں گزشتہ 22 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ SC Verdict on Azam Khan's bail plea