ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آدھا درجن کے قریب اقلیتی ادارے ہیں لیکن گذشتہ تین سالوں سے حکومت کی جانب سے ان اداروں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ اب تو یہ نوبت آ گئی ہے کہ اقلیتی اداروں کا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے کیونکہ 52 سال پرانا ادارہ اوقاف عامہ کو وقف بورڈ میں ضم کر دیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کا وقف بورڈ بدعنوانی کا اڈہ بنا ہوا ہے اور یہاں کے ذمہ داروں کے ذریعے وقف کی جائیدادوں کو نقصان پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔