تربیتی پروگرام کے ان تین روزہ پروگرام میں ضلع کے تھانوں سے منسلک 30 سے زائد چائلڈ ویلفیئر پولیس افسران / اہلکار اور کولگام کے دیگر بچوں کے تحفظ کے کارکنوں کو جونائیل جسٹس (کیئر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015 کی دفعات کے بارے بتایا جائے گا پوسکو ایکٹ 2012 کے تحت بچوں کے لیے ان کے کردار اور ذمہ داروں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔
کولگام میں پولیس عہدیداروں کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام پروگرام کا پہلا دن جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ ، 2015 ، بنیادی تصورات اور اصولوں پر خصوصی نشست پر مبنی تھا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے خطاب کرتے ہوئے ان بچوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بات کی جو رابطے میں آتے ہیں یا قانون سے متصادم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ضرورت ہے اور ان کی بحالی کی جانی چاہئے تاکہ یہ مستقبل میں بہتر کارکرد دکھا سکیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی گرندرپال سنگھ ، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ۔ انوپ کمار شرما ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت احمد، چیئرپرسن سی ڈبلیو سی کولگام بشیر آحمد شامل تھے۔ یونیسف کے نمائندے تنویر احمد ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ڈاکٹر فرحت اور چائلڈ پروٹیکشن سروسز کے دیگر کارکنان نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔