رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں عالمی ڈاؤن سنڈروم ڈے منانے کے سلسلے میں کانفرنس ہال میتراہ میں ایک سیمینار و بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی ڈاؤن سنڈروم ڈے ڈسٹرکٹ سوشلویلفر افسر رامبن راہل گپتا کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں چیف میڈکل افیسر رامبن ڈاکٹر کمل زادو، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر سوشانت مہاجن اور ڈاکٹر تجمل نے بیماری کی وجوہات، علامات، تشخیص اور انتظام کے بارے میں سامین کو تفصیلی جانکاری دی۔
آشا ورکرز اور آنگن واڑی کارکنان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ بیماری 23 کروموسوم کے مجموعے میں 21ویں کروموسوم کے نقلی شکل میں منتقل ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے یا پھر ماں یا باپ کی طرف سے فرٹیلائزیشن کے دوران یہ بیماری سال کے تیسرے مہینے میں ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے اس میں مبتلا ہونے کا شبہ ایک لڑکی کا بھی معائنہ کیا۔