اردو

urdu

نوئیڈا: دیہی علاقوں میں کورونا اور دیگر بیماریوں سے متعلق آگاہی مہم

By

Published : Mar 7, 2021, 3:08 PM IST

نوئیڈا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسیز آنے سے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اب گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار 417 ہو گئی ہے۔

نویڈا کے دیہی علاقوں میں کورونا اور دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے آگاہی مہم
نویڈا کے دیہی علاقوں میں کورونا اور دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے آگاہی مہم

اس ضمن میں ڈی ایم سوہاس ایل وائی کی ہدایت پر ضلع کے لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بلاک بسرکھ کی پنچایت بشارا میں منادی کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

نویڈا کے دیہی علاقوں میں کورونا اور دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے آگاہی مہم

چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ کے مطابق پنچایت راج محکمہ کے توسط سے یہ پروگرام ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے چلایا جارہا ہے اور گاؤں والوں کو آگاہ کرنے کے لئے اقدام کیے جا رہے ہیں، تاکہ علاقے کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر وبائی بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details