گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ خون عطیہ کیمپ رضا کار تنظیم آواز اور احساس فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سیکنڑوں نوجوانوں نے خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بچانے کا عہد لیا۔ اس خون عطیہ کیمپ میں علاقے کے کاروباریوں، صحافیوں، سول سوسائٹیز کے ممبران کے علاوہ سیکنڑوں مقامی نوجوانوں نے حصہ لے کر کئی پوائنٹ خون جمع کرکے اسے محکمہ صحت کے ذمہ داران کے حوالے کیا، تاکہ اسے اصل ضرورت مندوں تک ضرورت کے وقت پہنچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ خون کا عطیہ کیمپ محکمہ صحت گاندربل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں زبردست گہماگہمی دیکھنے کو ملی اور نوجوان قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے دیکھے گئے۔ اس دوران اس کیمپ میں شرکت کرنے والے کئی معزز شخصیت نے خون کے عطیہ پر روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت بیان کی۔ اس کیمپ میں اگرچہ سیکنڑوں نوجوانوں نے شرکت کرکے اپنا عطیہ دیا۔