اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیٹرول پمپز سے ہینڈ پمپ کے ذریعے ڈیزل چرانے والے گرفتار

سرغنہ رام پوار سمیت 12 ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پولیس نے چار ٹرک، ہینڈ پمپ، ڈیزل سے بھرے سینکڑوں کین سمیت تقریباً 98 لاکھ روپے کی مالیت کا سازوسامان ضبط کیا ہے۔

پٹرول پمپوں سے ہینڈ پمپ کے ذریعے ڈیزل چورانے والے گرفتار
پٹرول پمپوں سے ہینڈ پمپ کے ذریعے ڈیزل چورانے والے گرفتار

By

Published : Feb 20, 2021, 5:39 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد دیہی پولیس نے پیٹرول پمپوں سے ہینڈ پمپ کے ذریعے ڈیزل چرانے والی بین ریاستی گروہوں کو گرفتار کیا ہے، اس گروہ کا تعلق عثمان آباد ضلع سے ہے۔

سرغنہ رام پوار سمیت 12 ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پولیس نے چار ٹرک، ہینڈ پمپ، ڈیزل سے بھرے سینکڑوں کین سمیت تقریباً 98 لاکھ روپے کی مالیت کا سازوسامان ضبط کیا ہے۔

پٹرول پمپوں سے ہینڈ پمپ کے ذریعے ڈیزل چورانے والے گرفتار

اورنگ آباد دیہی کرائم برانچ نے ہینڈ پمپ کے ذریعے پیٹرول پمپ سے پیٹرول اور ڈیزل چرانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا تھا، پولیس محکمہ سے ملی اطلاع کے مطابق اس ڈیزل چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف مختلف اضلاع میں 36 سے زائد ڈیزل چوری کے معاملات درج ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 98 لاکھ 49 ہزار 420 روپے کا ساز و سامان ضبط کیا ہے۔

اس ٹولی نے ریاست بھر کے کئی اضلاع میں پیٹرول پمپ مالکان کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔ مذکورہ چورگروہ چوری کیا ہوا ڈیزل اپنے ٹرک میں بھر کر گجرات کی تاپی ندی سے ریت نکاسی کرنے والے بیوپاریوں کو فروخت کیا کرتے تھے۔

اس سلسلے میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے گذشتہ دو دن پہلے پولیس میں شکایت کی تھی کہ اس کے پیٹرول پمپ سے چوروں نے 3 لاکھ 45 ہزار روپے کی مالیت کا ڈیزل چوری کیا ہے جس کی بنیاد پر اورنگ آباد کے چکل تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ موکشدا پاٹل کی ہدایت پر کرائم برانچ افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کر کے تحقیقات شروع کی، مخبر نے پولیس کو بتایا تھا کہ یہ لوگ رات کے اوقات میں پیٹرول پمپ پر جا کر ہنڈ پمپ کے زریعے پٹرول چوری کرتے تھے اور اس کا سرغنہ راما پوار ہے جس کے خلاف مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں الگ الگ 27 مقدمات درج ہیں۔

فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details