اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کی تاریخ، تہذیب، ادب و ثقافت کو دنیا میں اگر پہنچان مل رہی ہے اور عالمی سطح پر اورنگ آباد کی منفرد شناخت بن رہی ہے تو اس میں اورنگ آباد شہر کے ہونہار نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ اورنگ آباد شہر کے باصلاحیت نوجوانوں کا ہی کارنامہ ہیکہ دنیا بھر میں اورنگ آباد کا نان قلیہ، ادبی شخصیات اور تاریخی آثار کی شہرت دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ Aurangabad Musafir Portal
منی تاج، باون پورے اور دروازوں کا شہر اورنگ آباد اب دنیا کے لیے اجنبی نہیں رہا۔ اورنگ آباد کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں اور یہاں کی تہذیب و ثقافت کو جدید ترین انداز میں پیش کرنے کا سہرہ اگر کسی کے سر جاتا ہے تو وہ ہیں اورنگ آباد کے ہونہار نوجوان مدثر ندیم۔ اس نوجوان نے دو سال پہلے 'اورنگ آبادی مسافر' کے نام سے ایک پورٹل شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس پورٹل کی بدولت اورنگ آباد شہر کی تاریخ، تہذیب، ادب و ثقافت عالمی سطح پر متعارف ہونے لگے۔ اورنگ آبادی مسافر کی مقبولیت اپنی جگہ لیکن اس ویب پورٹل کی بدولت بڑے ہی مؤثر انداز میں اورنگ آباد کو متعارف کروایا جاتا ہے۔ ایجوکیشن ایکسپو میں 'اورنگ آبادی مسافر' کا اسٹال ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ Aurangabadi Musafir Center of attraction at Aurangabad Expo