مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ یہ انتخاب بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مختلف مقامات پر قائم مراکز پر بیلٹ پیپر سے ہونے والا تھا. مگر جھارکھنڈ و اڈیشہ میں 8 اگست بروز اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہے اور چند ارکان شوریٰ و عاملہ کی طرف سے آنے والے مشورے کی وجہ سے ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا- آئندہ حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے حسب دستور امیر کے انتخابکی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-
ادھر، نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امارت شرعیہ بزرگوں کی امانت اور ملت کا صد سالہ سرمایہ ہے۔ اس کا استحکام، اس کی وحدت اور اس کی عظمت و وقار کا خیال میرا منصبی فریضہ ہے۔ اس کی تعمیر و ترقی اور فروغ و وسعت کی راہیں تلاش کرنا میری ذمہ داری ہے، جس سے کسی حال میں مفر نہیں۔ اپنی ساری توانائی اور صلاحیتیں صرف کر کے آگے بڑھنا میرا عزم اور منصوبہ ہے-
مزید پڑھیں: