مرکزی وزارت داخلہ نے 14 اگست کو ملک میں ہرسال ’تقسیم کی تکالیف کا یادگاری دن‘ کے طورپر منانے سے متعلق نوٹیفکیشن ہفتہ کی شام جاری کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی سے ایک روز قبل آج صبح ہی ملک کی تقسیم کے درد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو ہر سال ملک میں ’تقسیم کی تکالیف کا یادگاری دن‘ کے طورپر منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:یٹیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے: کووند
انہوں نے ایک ٹویٹ کرکے اس اہم فیصلے کااعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی تقسیم کےدرد کو بھلایا نہیں جاسکتا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک کی تقسیم کے دوران اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی یاد میں 14 اگست کو’تقسیم کی تکالیف کا یادگاری دن‘ کے طورپر مقرر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کو تقسیم کے دوران لوگوں کے ذریعہ برداشت کی گئی تکالیف اوردرد کی یاد دلانا ہے۔
یواین آئی