ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سانڈی علاقے میں شرپسند عناصر نے ایک مسجد کے گیٹ پر بھگوا پینٹ سے جے شری رام لکھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔Attempt to Spoil Communal Atmosphere
پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ محلہ نواب گنج کے نزدیک بل گرام چنگی پر مسجد پر آج صبح جب لوگ نماز ادا کرنے پہنچے تو گیٹ اور دیوار پر بھگوا رنگ جے شری رام لکھا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اطلاع کے بعد قصبے کے رسوخ دار افراد کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مسلم سماج کے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے افسران نے مسلم سماج کے لوگوں سے بات چیت کی اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کا تیقن دیا۔ پولیس نے مسجد انتظامیہ کو تیقن دیا ہے کہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور انہیں 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جائےگا۔