اسلامی موومنٹ آف بنگلہ دیش کے امیر اور چارمونئی کے پیر سید محمد رضا الکریم نے جمعرات کو کہا کہ مندروں پر حملے کا مقصد اسلامی تنظیموں کی سرگرمیاں روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مندروں پر ہوئے حملے میں نہ تو کوئی مذہبی شخص اور نہ ہی کوئی مذہبی تنظیم ملوث ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض خود غرض لوگوں کا مقصد اس طرح کی واردات انجام دے کر اسلامی تنظیموں کی سرگرمیوں کو روک کر ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
چارمونئی کے پیر کریم نے بدھ کو دارالحکومت میں اسلامی تحریک کے مرکزی دفتر میں علماء, مشائخ اور سیاستدانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ بات کہی۔
مسٹر کریم نے کہا کہ فرقہ وارانہ رنگ دے کر بنگلہ دیش کو بین الاقوامی دباؤ میں لانے کے لیے قرآن پاک کی توہین کی گئی، بعد ازاں ملک بھر میں مندروں، عبادت گاہوں اور ہندو برادری کے گھروں پر حملہ کرکے ان کو آگ کے حوالے کیا گیا ہے۔