اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Attack On Church: نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 50 افراد ہلاک

نائیجیریا میں عیسائیوں کے تہوار 'پینٹ کوسٹ سنڈے' کے موقع پر مسلح حملہ آوروں نے ایک کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا اور وہاں کئی دھماکے کئے جس کے سبب تقریبا 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔Attack On Church

نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر حملہ
نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر حملہ

By

Published : Jun 6, 2022, 7:06 AM IST

ابوجا: اتوار کے روز جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک کیتھولک چرچ پر مسلح حملہ آوروں نے حملہ کردیا اور کئی دھماکے بھی کئے جس کے سبب کم از کم 50 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک عوامی نمائندے نے یہ اطلاع دی۔ اوگنمولا سوئی اولوول نے کہا کہ حملہ آوروں نے اونڈو ریاست میں سینٹ فرانسس کے کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا۔ Attack on nigerian church several feared dead

مزید پڑھیں:۔ Shooting in Philadelphia: امریکہ کے فلاڈیلفیا میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب عیسائیوں کے تہوار 'پینٹ کوسٹ سنڈے' کے موقع پر عقیدت مند وہاں جمع تھے۔ اولوول نے کہا کہ مرنے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ وہ جائے وقوعہ اور ہسپتال بھی گئے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔ نائجیریا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے رکن تیملین نے کہا کہ کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، حالانکہ دوسروں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details