دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے گھر پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے اشوکا روڈ پر واقع اویسی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملے کے بعد اسد الدین اویسی نے دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد ایڈیشنل ڈی سی پی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس معاملہ میں پولیس شواہد جمع کر رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد دہلی پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اویسی کے مطابق وہ رات کو واپس آئے تو دیکھا کہ ان کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔
اویسی نے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے ان کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔ اویسی نے کہا کہ جب میں 11:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں اور چاروں طرف پتھر پڑے ہوئے ہیں۔ میرے ملازم نے مجھے بتایا کہ شرپسندوں کے ایک گروپ نے شام کو تقریباً 5:30 بجے رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔