گجرات اے ٹی ایس نے وزیر اعظم کو دھمکی دینے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ چند روز قبل نوجوان نے وزیراعظم کو ڈاک کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد دھمکی دینے والے نوجوان کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کر لیا ہے۔ Man Arrested For Threatening to Kill PM
گجرات اے ٹی ایس نے اتر پردیش کے بدایو سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ جس کا نام امن سکسینہ ہے۔ کچھ دن پہلے اس نوجوان نے وزیراعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم نے ممبئی میں آئی آئی ٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اے ٹی ایس نے مقامی پولس کی مدد سے ملزم کو بدایوں سے پکڑا ہے، اب اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔